20 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے نائب سربراہ حسین ابراہیمی نے کہا ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس اور سیکورٹی فورسز بہت زیادہ مضبوط اور طاقتور ہیں۔

ابنا: حسین ابراہیمی نے جاسوسی پر مبنی یورپ خاص کر امریکہ کے اقدامات اور منصوبوں کے انکشاف اور انہیں ناکام بنانےکے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس کی صلاحیتوں پر تاکید کرتے ہوۓ کہا کہ آج ایران کی سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس، طاقت کے عروج پر ہے حتی یورپ والے بھی اس بات کے معترف ہیں۔

حسین ابراہیمی نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ امریکہ کے جاسوس طیارے کو اپنے کنٹرول میں کرنے کے ایرانی فوج کے اقدام نے یورپ والوں کو حیرت زدہ کردیا ہے، کہا کہ ایران کے جوان سائبر اسپیس اور الیکٹرونیک کے شعبوں میں بہت زیادہ صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

حسین ابراہیمی نے جاسوسوں کی گرفتاری پر مبنی اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکورٹی فورسز کے اقدام کو بھی سراہا ۔ واضح رہے کہ ایران کی انٹیلی جنس نے سترہ دسمبر کو امریکہ کی خفیہ تنظیم سی آئی اے کے لۓ جاسوسی کرنے کے الزام میں امیر میرزائی حکمتی کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔ امیر میرزائی حکمتی نے اتوار کی شب ٹی وی سے نشر ہونے والی اپنی گفتگو میں سی آئی اے کے لۓ کام کرنے کا اعتراف کیا تھا۔...............

/169